رب کتنا مہربان ہے ہمارا
ایک شخص درخت کے نیچے سویا ہوا تھا۔اچانک اس نے دیکھا کے بچھو اس کی طرف آ رہا ہے_ وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گیا،لیکن بچھواسکےپاس سے ایسےگزرا جیسے وہ کوئی کام جارہاہو_اس نے سوچا،عجیب بات ہےکہ مجھےکچھ کہے بغیر یہ آگے چلا گیا_اس نےبچھو کا پیچھا کرنا شروع کر دیا _چلتے چلتے آگے دریا آ گیا _بچھو کنارے کے آگے اسے کھڑا ہو گیا جیسے کسی کشتی کا انتظار کر رہاہو _تھوڑی دیر بعد ایک پتا پانی میں تیرتا ہوا آیا اور اس کے پاس آ کر رک گیا_بچھو اس پر سوار ہوا اور پتا آگے چل پڑا _ اس شخص نے چھلانگ لگائی اور اس بچھو کے پیچھے پیچھےتیرنے لگا_بچھو دریا کے دوسرے کنارے چلا گیا_جب بچھو دریا کے دوسرے پار پوہنچا تو پتا پھر رکا،بچھو اتر گیا_وہ شخص بھی کنارے پر آ گیا_ بچھو چلتا چلتا دور ایک ٹیلے کے پاس ایک آدمی کے پاس پوہنچا جو سویا ہوا تھا_اس کے قریب جا کر رک گیا_دوسری طرف سانپ آ رہا تھا_جیسے ہی سانپ اس سوۓ ہوئے شخص کو ڈسنے لگا تو بچھو نے سانپ کو ڈس لیا_ یوں سانپ مر گیا_بچھو آگے چلا گیا_ وہ شخص جو بچھو کے پیچھے پیچھے یہاں تک پوہنچا تھا،اس سوۓ ہوئے کے پاؤں پڑگیا_ وہ جاگ گیا تو اسے کہنے لگا کہ آپ تو بڑے بزرگ ہیں_ اس نے پوچھا کیوں کیا ہوا؟پھر اس نے اسے سارا واقعہ سنایا_ واقعہ سننے کے بعد اس نے کہا،میں تو یہودی ہوں_ اس شخص نے یہودی کو چھوڑا اور سر سجدے میں رکھ دیا اے میرے مالک تو ایک بندے کو بچانے کے لئے اتنا برا کارخانہ چلاتا ہے تو میرے بارے میں اس سے بھی بہتر کر رہا ہوگا
اگر ہماری آنکھ کھل جاۓ کے اللّه تعالٰی ہمارے ساتھ کیا معاملات کر رہا ہے،وہ کہاں کہاں سے ہماری مدد کر رہا ہے تو ہم کبھی سر سجدے سے بھی نا اٹھائیں_ ہم کسی وجہ سے رو رہے ہوتے ہیں اور اچانک ایک اللّه کا بندہ آتا ہے ہم جس وجہ سے رو رہے ہوتے ہیں،وہ اسی کے متعلق باتیں کرنا شروع کر دیتا ہے_ہم حیران ہوتے ہیں کے یہ میرے ساتھ میری باتیں کیوں کر رہا ہے _ اصل میں اللّه ہماری مدد کر رہا ہوتا ہے_
0 Comments