Train


ایک بوڑھا شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا ، اتفاق سے کوچ خالی تھا۔ پھر 8 لڑکے اس کوچ میں آئے اور بیٹھ کر تفریح ​​کرنی شروع کر دی ۔ 

ایک نے کہا - "آؤ ، زنجیر کھینچیں"۔ ایک اور نے کہا - " اس جرم پر 500 روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا لکھی ہے۔

" تیسرے نے کہا - "  ہم بہت سارے لوگ ہیں  500 روپے چنده کرکے جمع کروا  دیں گے۔

" چندہ جمع کیا گیا تو 500 کی بجائے 1200 روپے جمع ہوگئے۔ جس میں 500 کا ایک نوٹ ، پچاس کے 2 نوٹ  باف سب 100 کے نوٹ تھے۔

چندہ پہلے لڑکے نے جیب میں رکھ لیا ۔ 

 "زنجیر کھینچنے سے پہلے ایک بولا  اگر کوئی پوچھے گا تو کہیں دینگے گے کہ بوڑھے نے اسے کھینچا تھا ۔ تب اپنے کو پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔ اور ان روپیوں سے پارٹی کریں گے ۔

"بوڑھے نے ہاتھ جوڑ کر کہا ، "بچوں ، میں نے آپ کے ساتھ کیا غلط کیا ہے ، آپ مجھے کیوں  پھنسا رہے ہیں؟"

 لیکن وہ نہیں مانے اور  زنجیر کھینچ لی گئی۔ جیسی امید تھی

 ٹی ٹی  کانسٹیبل کے ساتھ آیا ، لڑکوں نے ایک آواز میں کہا ، کہ اس بوڑھے نے زنجیر کھینچی ہے۔" ٹی ٹی نے بوڑھے سے کہا ،

 "آپ کو اس عمر میں ایسا کام کرنے میں شرم نہیں آئی ؟

" ہاتھ جوڑ کر بوڑھے نے کہا ، "جناب ، میں نے زنجیر کھینچی ہے ، لیکن میں بہت بے بس تھا۔" اُنہوں  نے پوچھا ایسی کیا مجبوری تھی؟

 بوڑھے نے کہا ، "میرے پاس صرف 1200 روپے تھے ، جو ان لڑکوں نے چھین لئے اور اس پہلے لڑکے نے اپنی جیب میں رکھے ہوئے ہیں ۔" اس میں 500 کا ایک نوٹ ، پچاس کے 2 نوٹ اور باقی سب 100 کے لوٹ  ہیں۔

اب ٹی ٹی نے کانسٹیبل سے کہا ، "ان کی تلاشی لو"

جیسا اس بوڑھے نے بتایا  تھا اس  لڑکے کی جیب سے 1200 روپے اُسی ترتیب ہیں برآمد ہوئے ، جو بوڑھے کو واپس کردیئے گئے اور لڑکوں کو اگلے اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

پولیس کے ساتھ جاتے ہوئے لڑکوں نے بوڑھے کو گھورا ، تو بوڑھے نے اپنی سفید داڑھی پر ہاتھ  پھیرتے ہوئے کہا - "بیٹا جی ،  یہ بال ایسے ہی سفید نہیں ہوئے ہیں!"😂😂😂😂😂