*اپنے فضول سوالات کے ذریعے دوسروں کی زندگی تباہ و برباد مت کیجئے*
⚠😨ایک نوجوان نے دوسرے سے پوچھا:
آپ کہاں کام کرتے ہیں؟
اس نے جواب دیا: فلاں دکان پر.
پھر پوچھا: اچھا! دکان والا آپ کو کتنی تنخواہ دیتا ہے؟
اس نے جواب دیا 5000
نوجوان نے بڑی حیرت سے پوچھا: 5000 بس ؟
اتنے میں کیسے تمہارا گزر بسر ہوتا ہے۔ یقینا وہ دکان والا اس لائق نہیں کہ آپ اس کے پاس اتنی تنخواہ میں کام کریں۔
اسی دن سے اسے اپنے کام سے نفرت ہونے لگی۔ وہ دکان والے سے تنخواہ بڑھانے کی درخواست کرنے لگا۔ دکان والے نے تنخواہ بڑھانے سے انکار کر دیا۔ تو اس نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔ پہلے جو کچھ کماتا تھا اب اس سے بھی ہاتھ دھو کر کے بیٹھ گیا اور بے کاری کی زندگی گزارنے لگا۔
_____________
⚠😨ایک خاتون کے یہاں ولادت ہوئی۔ اس کی سہیلی اس مبارک موقع پر اس سے پوچھ بیٹھی: تمہارے شوہر نامدار نے ولادت کے اس مبارک موقع پر تمہارے لیے کیا تحفہ پیش کیا؟
اس خاتون نے جواب دیا: کچھ بھی نہیں!
اس کی سہیلی بڑی حیرت سے کہنے لگی: کتنی عجیب بات ہے! کیا اس کے نزدیک تمہاری کوئی اہمیت ہی نہیں۔
اس کی سہیلی الفاظ کا یہ بارود اس پر ڈال کر چلتی بنی۔
ظہر کے وقت اس کا شوہر گھر آیا۔ تو دیکھا بیوی بہت ناراض بیٹھی ہے۔ دونوں میں کہا سنی ہوئی اور معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔
یہ تباہی کہاں سے شروع ہوئی؟ اس کی سہیلی کی اسی بات سے۔
________________
⚠😨بیان کیا جاتا ہے کہ ایک باپ تھا، بڑی سکون و اطمینان بھری زندگی گزار رہا تھا۔ کسی نے اس سے کہہ دیا: کیا تمہارا بڑا بیٹا تمہاری خیریت پوچھنے نہیں آتا؟
کتنی عجیب بات! آخر اس کے پاس کیا مجبوری ہے۔ پھر کیا تھا اس باپ کے دل میں یہ باتیں ہیں گھر کر گئیں۔ اور اسی دن سے اس کی پرسکون والی زندگی غارت ہوگئی۔
⚠😨ہماری روزمرہ کی زندگی میں بارہا ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو دیکھنے میں بڑے معصوم سے لگتے ہیں مگر وہ حقیقت میں زندگی کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں
*مثال کے طور پر*
🤔آپ کے پاس یہ کیوں نہیں ہے؟
🤔 آپ وہ فلاں چیز کیوں نہیں خرید لیتے؟
🤔آپ یہ اذیت بھری زندگی کیسے جھیل رہے ہیں؟
🤔آپ اس بندے کو کیسے اپنی زندگی میں برداشت کر رہے ہیں؟
بسا اوقات ہم اس طرح کے سوالات نادانی میں یا ہوں ہی بطور تفریح کر بیٹھتے ہیں۔ لیکن شاید ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ یہ سوالات مخاطب کے دل میں کتنا گہرا زخم دے جاتے ہیں۔
اس تحریر یا پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی کی زندگی تباہ کرنے کا سبب نہ بنو۔
ایک اورنصیحت!
*جب کسی کے گھر میں داخل ہو تو ایک اندھے کی طرح۔ اور جب وہاں سے نکلو تو ایک گونگے کی طرح۔*
اس طرح کے نصیحت آموز پیغامات بھیجتے ہوئے مجھے اپنے بارے میں ہرگز یہ دعویٰ نہیں ہوتا کہ میں بہت پاک و صاف ہوں۔ اس لئے ان پیغام کا سب سے پہلا مخاطب میں اپنے آپ ہی کو سمجھتا ہوں۔
اس پیغام کا ایک ہی عنوان ہے: *"دوسروں کی زندگی تباہ و برباد مت کیجئے"*
جزاکم اللہ خیرا کثیرا 💐
0 Comments